انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں صدارتی انتخابات 14مئی 2023کو ہو ں گے ۔ اس سے قبل ترکیہ میں عام انتخابات 8جون کوہو نا تھے ۔
تفصیلات کے مطابق استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ترکیہ کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ 6 جماعتی اتحاد سے ہے۔
یاد رہے کہ عام حالات میں ترکیہ میں انتخابات 8 جون 2023 کو ہونا تھے۔