وزیراعظم نےآزادکشمیر کیلئے فوری 23 ارب روپے فراہمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےآزادکشمیر کیلئے فوری 23 ارب روپے فراہمی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔
کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More