اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر شی جن پنگ کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کو آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارک پیش کرتے ہیں ۔صدر شی جن پنگ پر چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں ۔ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔امید ہے کہ صدر شی جن پنگ کی پانچ سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کی آزمودہ سدا بہار سٹریٹیجک کوآپریشن مزید مظبوط ہوگی ۔
صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔