وزیراعظم شہباز شریف آج 2روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف 14 سے 15 جون 2023 تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے ترجیحی شعبوں سے متعلقہ وزراء بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف صدر الہام علیوف سے تجارت، سرمایہ کاری آئی – ٹی اور توانائی سمیت تعاون کے اہم شعبوں پر مذاکرات کریں گے۔ عالمی اور علاقائی فورمز میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک عالمی اور علاقائی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ اعلیٰ قیادتی سطح پر وفود کے متواتر تبادلے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More