اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چھٹی کے روز اچانک کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم کو ایک روزہ دورے کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT)، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔
وزیرِ اعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔