وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم آج ترکیہ کے شہر آدیامان میں پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو ترک حکام کے حوالے کریں گے۔
وزیرِ اعظم آدیامان میں پاکستان کی ریسکیو و ریلیف ٹیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم آدیامان یونیورسٹی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور ان کی مدد کیلئے قائم سینٹر کا دورہ کریں گے، وہاں ترک وزراء وحکام سے ملاقات کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کو جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More