وزیراعظم شہبازشریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، نوافل ادا کئے

مدینہ منورہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عشاء اور نوافل ادا کئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی، وزیراعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا مانگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا، مریم نواز نے ملک کی ترقی وخوشحالی، فلسطین، کشمیر، سوڈان اور عالم اسلام کیلئے دعائیں کیں۔
قبل ازیں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More