آستانہ(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگا۔پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وزیراعظم تنظیم کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم روسی اور چینی صدر سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔