ابوظہبی (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔
ابو ظہبی پہنچنے پر نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم و چیئرمین صدارتی دربار عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے.
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم اس موقع پر گفتگو بھی کریں گے۔