وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب ایرانی صدر اور برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب ایرانی اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے قریبی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔
اسٹارمر کی قیادت میں برطانوی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں 4 جولائی 2024 کو ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی جس کے بعد پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر، رشی سوناک کی جگہ برطانیہ کے وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔
لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے ہاؤس آف کامنز میں 410 سیٹیں حاصل کیں جبکہ کنزرویٹو پارٹی نے 118 نشستیں جیتی ہیں۔
اس کے علاوہ نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دینا شروع کردی، ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا، وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔
جبکہ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا جبکہ ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نیے وزیر خارجہ ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More