وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

پیرس (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے فرانس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک آئی ایم ایف جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات دورہ فرانس میں عالمی مالیاتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے 27 مئی کو ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے معاشی استحکام اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ایم ڈی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نویں جائزہ کے لیے تمام پیشگی اقدامات کر لیے ہیں، امید ہے پاکستان کے لیے مختلف فنڈز جلد جاری کر دیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے، معاہدے کی تکمیل سے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف فنڈز سے پاکستان کو ریلیف بھی ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More