وزیراعظم شہبازشریف 4 جون کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو 4روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پہلے مرحلے میں چینی شہر شین زن پہنچیں گے، وزیراعظم کو دورے کے دوران معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی، شین زن کو اقتصادی پاور ہاؤس کی حیثیت حاصل ہے، 2023ء میں شین زن کی جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے زائد رہی۔
وزیراعظم شہباز شریف چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں، چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More