وزیراعظم کی پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ۔وزیراعظم نے شہداءکے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے ۔
اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں۔پوری قوم اپنے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا ۔
وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More