وزیرِ اعظم کا شینزن میں نانشان ون سٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ

شینزن (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شینزن میں نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ کیا ۔
وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران موقع پر ہی وفاقی وزراء اور متعلقہ پاکستانی حکام کو آج ہی نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر کے ساتھ مزاکرات کرکے پاکستان میں ایسے جدید نظام کے قیام کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر پہنچے پر شینزن نانشان دسٹرکٹ پیپلز گورنمنٹ کی پارٹی لیڈرشپ گورنمنٹ کی رکن اور ڈپٹی مئیر لی زنہا (Li Zhina) نے وزیر اعظم کا استقبال کیا.۔
نانشان ون اسٹاپ سروسز کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو کمپنیوں کی ایک ہی چھت تلے رجسٹریشن و دیگر کاروائی کے حوالے سے ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.۔
وزیرِ اعظم نے نانشان ون اسٹاپ سروسز میں کمپنی و کاروباری کی رجسٹریشن کیلئے جدید نظام کی تعریف کی۔
وزیرِ اعظم نے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، سیکٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر متعلقہ حکام کو پاکستان میں ایسا نظام متعارف کرنے کیلئے فوری طور پر نانشنان ون اسٹاپ سروسز کے حکام سے مزکرات کرنے کی ہدایت کردی. وزیرِ اعظم نے چینی تعاون سے پاکستان میں فوری طور پر ایسے سینٹر کے قیام کیلئے پاکستانی حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم نے پاکستانی حکام کو شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ایسا ہی جدید اور تیز تر نظام متعارف کرانے کی ہدایات بھی دیں۔
وزیرِ اعظم نے شینزن کے ارتقاء و ترقی کے حوالے سے قائم شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا بھی دورہ کیا۔
میوزیم کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو شینزن کی ترقی کے سفر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور شینزن کے قلیل مدت میں ترقی کے سفر کی تعریف کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More