وزیراعظم نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

پیرس (پاک ترک نیوز) ‎وزیراعظم شہباز شریف نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے برونیاغ پیلس پہنچ گئے ۔
‎فرانسیسی صدر میکرون کی صدارت میں ہونے والے سمٹ میں پچاس سے زیادہ سربراہان مملکت نے شرکت کی۔
‎سمٹ کے دوران ہونے وزیر اعظم اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے۔‎دو روزہ سمٹ کا اختتام کل 23 جون کو ہو گا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ فرانس کیلئے پیرس پہنچے تھے ۔پیرس ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر، اعلی فرانسیسی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے وزیرِ اعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔
فرانسیسی صدر ایمانؤل میکرون کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فرانس کو دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم اپنے دورہ فرانس کے دوران گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس (Global Financing Pact Summit) میں شرکت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More