وزیراعظم کی ارشد ندیم کو جیولین تھرو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے۔
وزیراعظم نے اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔مارچ 2024 میں وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم سے ملاقات کر کے دلی خوشی ہوئی۔پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More