اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم نے نو منتخب چئیرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں ۔امید ہے کہ آپ عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مؤثر قانون سازی میں بھر پور کردار ادا کرینگے۔
وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے سینیٹ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔