اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا، وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہاں، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیرداخلہ نے گزشتہ روز ہونے والے بشام واقعہ پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعظم نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کردی۔