اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ باصلاحیت، پیشہ ور افراد اور تکنیکی ماہرین گورننس کے نظام میں جدت لا کر اسے مزیر مؤثر بنائیں گے۔
انہوں نے ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نئے ٹیلنٹ کے حصول کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ سول سروس کی استعداد بڑھانے کیلئے پالیسی سطح پر تکنیکی تقاضے پورے کئے جائیں۔