اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں میں آئندہ 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سولرآئیزیشن منصوبے کے حوالے سے بڑا فیصلہ،وزیرِ اعظم نے متعلقہ اہلکاروں کو منصوبہ معینہ مدت میں مکمل کرنے کی واضح ہدایات کردیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات کے نفاذ میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کرونگا۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت کی کہباقی ملک میں وفاقی سرکاری عمارتوں کی سولرآییزیشن پر کام بھی فوری شروع کیا جائے۔حکومت کم لاگت اور ماحول دوست بجلی سے عوام کی جیب پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر مین سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 496، ملک کے بڑے شہر بشمول کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ میں 340 اور دیگر علاقوں میں 1255 سرکاری عمارتوں پر سولر پینلز لگائے جائیں گے. اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں موجود سرکاری عمارتوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا کام ہنگامی بنیادیوں پر کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، معاونِ خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔