وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت

ریاض (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی۔
افطار کے بعد دونوں رہنمائوں میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور ان کے وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More