وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے جائزے کیلئے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے جائزے کے لیے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران مستحقین سے ملاقات کی اور ان سے پیکیج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔