خرطوم (پاک ترک نیوز) سوڈان میں نجی طیارے کے حادثے میں چار فوجیوں اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔
سوڈانی فوج کے مطباق طیارے حادثے کا واقعہ سوڈان کے ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں پیش آیا۔”ایک سویلین اینٹونوف طیارہ آج پورٹ سوڈان ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی کے نتیجے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک بچہ حادثے میں بچ گیا۔
بحیرہ احمر کی ریاست میں واقع پورٹ سوڈان ملک کے مشرقی ساحل پر واقع ان شہروں میں سے ایک ہے جو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سوڈانی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم اور مغربی سوڈان کی ریاستوں میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نیم فوجی گروپ کے درمیان لڑائی جاری ہے جس کو100روز مکمل ہوچکے ہیں ۔
پورٹ سوڈان ہوائی اڈہ ملک میں اب بھی کام کرنے والا واحد ہوائی اڈہ ہے، جو شہر کو انتہائی ضروری غیر ملکی امداد کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بنا رہا ہے۔