اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نجکاری 3جون کو ہونے کا امکان ہے ۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کیلئے اپنی رضامندی دے دی ہے، جس سے 3 جون 2024 کو بِڈنگ راؤنڈ کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے۔
پی آئی اے اپنے کمرشل آپریشنز کے لیے فراہم کیے جانے والے ایندھن کے لیے پی ایس او کو 27 ارب روپے کا مقروض ہے۔
پی ایس او نے واقعی اس معاملے میں اپنی رضامندی دے دی ہے، جس سے وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی نجکاری کے عمل کو بولی کی سطح تک لے جا سکتی ہے۔
پاکستان میں سیاسی استحکام اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے خدشات کے درمیان، حکومت نے ایئر لائنز کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کے لیے 3 جون 2024 کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔
کابینہ کے ایک حالیہ اجلاس میں، یہ نوٹ کیا گیا کہ پاکستان میں کاروباری منصوبوں پر غور کرنے والے سرمایہ کاروں کے لیے بنیادی طور پر دو خدشات تھے۔ ایک سیاسی استحکام کے لیے تشویش تھی، جسے انتخابات اور نئی منتخب حکومت کے قیام کے بعد دور کیا گیا تھا۔
سابقہ پوسٹ