حکومت کی تشکیل میں پیشرفت ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پانے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1075پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
امریکی کمپنی کی پاکستان میں نمک کی کان کنی کے شعبے میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے، لسٹڈ کمپنیوں کے متوقع اچھے نتائج اور اکثریتی نشستوں کی حامل دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی پر پیش رفت جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں مزید بہتری کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 4.49 پوائنٹس کے اضافے سے 60464.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More