مسجد نبوی میں سامان لے جانے پر پابندی عائد

ریاض (پا ک ترک نیوز ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی میں سامان لے جانے پرپابندی عائد کردی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں سامان کی حفاظت کے لیے پانچ ضوابط کی پابندی کی جائے گی۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ زائرین اپنا سامان مسجد نبوی کے اندر لے جانے سے گریز کریں اور انہیں باہر امانت گھر میں جمع کرائیں گے۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ بڑے سائز کے بیگ مسجد نبوی کے اندر لے جانے کی اجازت ہے اور نہ ایسا سامان مسجد نبوی کے صحنوں میں لایا جاسکتا ہے اور نہ امانت گھر میں انہیں محفوظ کرایا جاسکتا ہے۔
زائرین کی سہولت کے لیے بیرونی صحنوں میں ’امانت گھر‘بنائے گئے ہیں جہاں چھوٹے سائز کے بیگ ہی محفوظ کرائے جاسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More