لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے لیا۔
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔