پی ایس ایل 8،پشاور زلمی اورکراچی کنگز کل مد مقابل

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8میں کراچی کنگز کا مقابلہ کل پشاور زلمی سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج آرام کا دن ہے کل پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 200رنز کا بڑا مجموعہ حاصل کیا ۔ بڑے سکور کرنے کے باوجود قلندرز کا کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری سکور نہیں کر سکا ۔عبداللہ شفیق نے 45جبکہ فخر زمان 36رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 201رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13.5اوورز میں محض 90رنز ہی بنا سکی ۔گرباز نے 23جبکہ منرونے 18رنز بنائے ۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پہلی پوزیشن پر موجود ہے ۔ملتان سلطانز دوسرے ،اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے ،کراچی کنگز چوتھے ،پشاور زلمی پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More