راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ملتان سلطانز سے ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل 8اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے ۔پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہو گا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو امید کو قائم رکھنے کیلئے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنے کے علاوہ پشاور کے کل ہونیوالے میچ کیلئے دعائیں بھی کرنا ہوں گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کو 2وکٹوں سے شکست دی تھی ۔پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 242رنز بنائے تھے ۔ کپتان بابر اعظم نے 75، صائم ایوب نے 58رنز بنائے تھے ۔
ملتان سلطانز نے 243رنز کا بڑا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر پانچ گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا ۔رولی روسو نے 121رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔پولارڈ نے 52رنز بنائے۔