پی ایس ایل 9: آج لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا

لاہور:(پاک ترک نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ میں لاہور قلندرز کو پہلی جیت کی تلاش ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں جن میں ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا منہ دیکھا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 9 کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دیدی۔
ملتان سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم آخری گیند پر174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیوڈ ملان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر خان 43، ریزا ہینڈرکس 28، افتخار احمد 16، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11، خوشدل شاہ 5 جبکہ کپتان محمد رضوان ، ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی بغیر کوئی رن سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔
زلمی کے عارف یعقوب نے 3، لیوک ووڈ، نووین الحق اور سلمان ارشاد نے2،2 جبکہ پال والٹر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسیب اللہ نے 37 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 31، روومن پاول 23، محمد حارث 19، پال والٹر 16 ، آصف علی 13 اور صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر، ڈیوڈ ولی اور محمد علی نے 2، 2 جبکہ شاہنواز دھانی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More