پی ایس ایل 9،زلمی نے کراچی کو 155رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 9کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 155 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے سیزن9 میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم کراچی کنگز کیخلاف 154 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پشاور کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب شعیب ملک کی پہلی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ بلے باز محمد حارث بھی چوتھے اوور میں صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
زلمی کپتان بابر اعظم 72، پاول 39، آصف علی 23 اور کیڈمور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کی طرف سے میر حمزہ اور حسن علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس پر بات کرتے ہوئے کپتان کراچی کنگز شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے کوشش کریں گے کہ پشاور زلمی کو کم سے کم رن پر محدود کریں۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ کوشش کریں گے بورڈ پر زیادہ رنز لگائیں تاکہ بالرز کیلئے دفاع کرنا آسان ہو۔
کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پشاور زلمی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کامیاب نہیں ہوپائی تھی۔
پی ایس ایل 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر کنگز اس وقت چھٹے جبکہ زلمی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹیبل پر ملتان سلطانز اس وقت اپنے دونوں میچز جیتنے کے بعد سرِفہرست ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More