پی ایس ایل نمائشی میچ ،سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ8 کے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 5فروری کو ہونے والے نمائشی میچ کے حوالے سے سکواڈز کو حتمی شکل دےدی گئی۔
نمائشی میچ کیلئے بابراعظم پشاور زلمی کی اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں دیگر فرنچائزز کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں عمراکمل، بسم اللّٰہ خان، سعودشکیل، احسن علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزائی، عمیدآصف، عمیربن یوسف اور اعمل خان شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے اسکواڈ میں حسیب اللہ، وہاب ریاض، شاہد آفریدی، دانش عزیز ، محمد حارث، اعظم خان، حیدرعلی، عامر ممال اور اسامہ میر شامل ہیں جبکہ صائم ایوب ،صفیان مقیم، سلمان ارشاد اور عثمان قادر بھی نمائشی میچ میں پشاورزلمی کی نمائندگی کریں گے۔
نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان اور پشاورزلمی کے لیے کامران اکمل ہیڈکوچ ہوں گے، انضمام الحق پشاورزلمی کے ڈگ آؤٹ میں بطور مینٹور دکھائی دیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت کے باعث دونوں فرنچائز کے اسکواڈز 14 ، 14 ممبران پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ پشاور زلمی اور گلیڈ ی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کا نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جائےگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More