پی ایس ایل میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہی ہونے کا امکان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپرلیگ کےمیچز لاہور اورپنڈی میں ہی ہوں گے، اس حوالے سے پی سی بی اور نگران حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک آج ختم ہوجائے گا۔
نگران حکومت کے ایک وزیر نے تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز لاہور اور پنڈی سے کراچی شفٹ نہیں ہوں گے ۔
پنجاب کی نگران حکومت نے سکیورٹی ، لائٹس اور دوسرے معاملات پر لچک دکھانے کا فیصلہ کیاہے، بلز کی ادائیگی میں ساٹھ فی صد خرچ پنجاب حکومت برداشت کرے گی جبکہ چالیس فیصد رقم پی سی بی ادا کرے گا۔
اس معاملےمیں پی سی بی اورنگران حکومت کےنمائندے آج معاملات طےکرلیں گے۔ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی،لائٹس اور دوسرے اخراجات کی مد میں پینتالیس کروڑ روپے کے بلز کی ادائیگی پی سی بی نے کرنے سے صاف انکار کردیاہے۔
لاہور میں میچز کا آغاز چھبیس فروری سے ہورہاہے جبکہ پنڈی یکم مارچ سے پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More