بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ،190ملین پائونڈز کیسز میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی نے دونوں کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواست میں قومی نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔
عمران خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More