بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، بلوم برگ

نیویارک(پاک ترک نیوز) معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔
پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے بلوم برگ نے جہاں نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ ان کی معاشی کارکردگی مخالفین سے بہتر ہے وہیں بلوم برگ نے اس وقت پاکستان کا مقبول ترین رہنما عمران خان کو قرار دیا ہے۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزری انڈیکس کے پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں اس کے باوجود کہ معاشی کارکردگی نواز شریف کی بہتر ہے۔
معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ کا مطابق حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی رائے کے مطابق عمران خان 57 فیصد مقبولیت کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جبکہ نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More