پی ٹی آئی کی ریلی: پولیس نے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پولیس نے لاہورکے مال روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کرنیوالے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں ۔لاہور پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور بھاری نفری بھی موقع پر پہنچا دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی ریلی روکنے کے لیے مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، کینال روڈ سے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے۔پولیس کی جانب سے زمان پارک کینال روڈ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں تحریک انصاف نے آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہوا تھا، دوسری جانب حکومت پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ آج سے شروع ہو گا اور یہ پابندی آئندہ سات روز تک رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More