پنجاب نے اساتذہ کیلئے30 ہزار نوکریوں کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب نے اساتذہ کے لیے 30 ہزار نوکریوں کا اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت نے تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلے مرحلے میں 30 ہزار وزیٹنگ ٹیچرز کو سکولوں کے لیے بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (SED) کو 115,000 اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔ سکول ٹیچرز کی آخری بڑی بھرتی 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور میں، تقریباً 400 سے 500 تقرریاں ہوئیں۔پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی طرح ہی بھرتی کا عمل متعارف کرایا۔
پی ٹی آئی حکومت نے کالجوں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے کالج ٹیچنگ انٹرنز (سی ٹی آئیز) بھی متعارف کروائے اور موجودہ انتظامیہ کو بھی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اس اقدام کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔ حالیہ گریجویٹس 25,000 روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہوئے CTI عہدوں کے لیے درخواست دینے کے اہل تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More