پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی، 8 اکتوبر کو ہو ں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کردیئے ۔ اب انتخابات 18اکتوبر کو ہو ں گے ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی بریفنگ کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 اکتوبر ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق صدر مملکت کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8اکتوبر کو انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More