لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملک احمد خان کی زیر صدارت آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب مدمقابل ہیں۔
مسلم لیگ ن کی مریم نواز کو پنجاب اسمبلی میں واضح عددی برتری حاصل ہے جس کی وجہ ان کی وزیر اعلیٰ بننے کی پوزیشن واضح ہے۔
آج مزید دو ارکان پنجاب اسمبلی سردار خضر حسین مزاری اور طاہر قیصرانی نے حلف اٹھا لیا۔ طاہر قیصرانی نے آئی پی پی اور سردار خضر مزاری نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا۔
پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت 327ارکان پر مشتمل ہے۔ ن لیگ کو 224 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس 103 ارکان ہیں۔ قائد ایوان کے لئے 186 ارکان کی اکثریت حاصل کرنا ہوگی۔