پنجاب انتخابات ،سپریم کورٹ نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں ۔آئین میں 90دن ہیں تو 90دن ہیں ۔عدالت نے سیاسی جماعتوں سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔

اس سے قبل پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر نظرثانی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

‏واضح رہے کہ رواں ماہ 4 مئی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قرار دیتے ہوئے حکم پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔

قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پنجاب میں 14 مئی کوانتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More