لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کی پنجاب ریونیو اتھارٹی آمد ہوئی۔
چیئرمین پی آر اے جاوید بدر سے ملاقات اور ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ 2012 میں بطور وزیر خزانہ پی آر اے قیام کی سمری منظور کروائی ۔آج پی آر اے صوبائی سطح پر ٹیکس اکٹھا کرنے والا سب سے کامیاب ادارہ بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آر اے ٹیکس اکٹھا کرنے والا واحد صوبائی ادارہ ہے جس کی میکانزم میں کوئی کرپشن نہیں۔صوبے کے ذاتی وسائل کا 66فیصد پی آر اے کی مرہون منت ہے ۔
وزیرخزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ادارے میں بہت پوٹینشیل موجود ہے اسے مزید آگے لے جائیں گے۔پی آر اے کی استعداد کار میں اضافےکے لیے ہیومن ریسورسز سمت تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ ۔
ان کاکہنا تھا کہ ایف بی آر کےساتھ اعداد و شمار کے تبادلے سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے ۔ادارے کو حکومت پنجاب کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ ادارہ ٹیکس وصولیوں میں دوگناہ اضافے کو یقینی بنائے ۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے ٹیکس کی شرح کی بجائے ٹیکس نیٹ میں پھیلاؤ کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ٹیکس نیٹ سے باہر سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ۔ٹیکس وصولیوں کے لیے ان لائن سروسز ، ای کامرس ،بروکرز اور فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارمز سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ پی آر اے اپنے میکانزم کی بدولت با سانی اپنے اہداف حاصل کر سکتا ہے۔