پنجاب حکومت کا گرین ٹریکٹر سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پنجاب حکومت "گرین ٹریکٹر” سکیم شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد کسانوں کو زرعی شعبے میں میکانائزیشن کو فروغ دینے کے لیے رعایتی نرخوں پر چھوٹے، درمیانے اور بڑے ٹریکٹر فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہ اقدام ایک سال کے لیے ہو گا جس میں سکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے تمام ٹریکٹرز کے لیے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
پنجاب کے وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے جائزہ اجلاس کے دوران اس سکیم کا اعلان کیا، جس میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکیم کے ہر مرحلے بشمول ٹریکٹروں کی ترسیل کو مکمل طور پر میکانائز کیا جانا چاہیے۔
سید عاشق حسین کرمانی نے متنبہ کیا کہ مشینی نظام کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں ناکامی اس اقدام کو غیر موثر بنا دے گی اور اس کی پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More