پنجاب ،کے پی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ،کل سنایا جائے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن التواء کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی۔
پنجاب خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخواالیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فاروق نائیک سے سوال کیا کہ کیا آپ کارروائی میں شامل ہونگے؟
انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہم کارروائی میں شامل ہوں گے،چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا آپ نے بائیکاٹ ختم کردیا؟

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More