دوحہ (پاک ترک نیوز)
قطر کا ایک وفد ہندوستانی فضائیہ کو 12 ” استعمال شدہ” میراج 2000 جیٹ طیاروں کی ممکنہ فروخت پر بات چیت کے لیے نئی دہلی پہنچ گیا ہے کیونکہ میراج ۔2000طیارے پہلے ہی بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔
قطری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہد ہ بھارتی فضائیہ کو ایک ایسے وقت میں مزید جنگی طیارے فراہم کرے گا جب اس کے پرانے مگ طیارے بتدریج سروس سے باہر ہو رہے ہیں۔چنانچہ دو میراج اسکواڈرن جو بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں وہ قطری طیاروں کی شمولیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو میرج 2000-5 کے لیے جدیدیت کے معیار کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ فرانسیسی ساختہ میراج 2000s جو بھارتی فضائیہ کےاہم لڑاکا طیاروں میں سے ایک تھا۔ اب پروڈکشن میں نہیں ہے لیکن اسے مزید دس سال تک ہندوستانی انوینٹری میں رہنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق طیاروں کی مکمل جانچ کے بعد معاہدے کی حتمی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ممکنہ طور پر طیاروں کی قیمت 85کروڑ ڈالر طے پانے کا امکان ہے۔ قطری فضائیہ کے میراج ۔2000طیاروںکے پرواز کے اوقات کی تعداد اس کی بقایا زندگی پر منحصر ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان طیاروں بقایا زندگی کا بڑا حصہ باقی ہے۔ جس سے بھارتی فضائیہ کے دونوں موجودہ سکواڈرن کو آنے والے سالوں میں مضبوط رہنے میں فائدہ ہوگا۔