عمران خان کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس لاہورپہنچ گئی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرلاہور آئی ہے۔عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کرایس پی سٹی ندیم ٹیم کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔
ایس پی سٹی ندیم احمد کی ٹیم میں ڈی ایس پی عبدالستار اچکزئی اور سب انسپکٹر ملک حمید شامل ہیں۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More