اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، طویل خشک سالی کا خاتمہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برسنے سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری سے ہر منظر حسین ہو گیا۔
آزاد کشمیر اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوات، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم میں اٹھ مقام اور گردونواح میں بارش اور برفباری ہو رہی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش برسی جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی بادل برسے، لوئر دیر، غذر اور جنوبی وزیرستان میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے مزید 2 روز تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 31 جنوری سے بارش برسنے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More