رمضان پیکیج ،پنجاب کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا،وزیراعظم

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائے گی۔آٹے کی تقسیم 8 ہزار 5 سو یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزار پوائنٹس قائم کئے جائیں۔آٹے کی فراہمی کے دوران چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں۔مفت آٹا اسکیم میں اپنی اہلیت SMS کے ذریعے جانچی جا سکے گی۔وفاقی حکومت دیگر صوبوں کو بھی اس پروگرام میں معاونت فراہم کرے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More