سعودی عرب میں ’رماح النصر 2023‘ فوجی مشقوں کا آغاز

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’رماح النصر 2023‘ (کامیابی کے تیر) فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد برادر اور دوست ممالک کے عسکری دستے شامل ہوں گے۔
وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ رماح النصر 2023 مشقوں میں شرکت کرنے والے فوجی دستے ایئر وار سینٹر پہنچ گئے ہیں۔اور تیاریاں بھی مکمل ہیں۔اور یہ مشقیں آج سے شروع ہوں گی
بیان میں کہا گیا ہےکہ مشقوں میں سعودی مسلح افواج کے تمام شعبوں، وزارت نیشنل گارڈز اور ریاستی سلامتی پریذیڈنسی کے عسکری دستے شریک ہوں گے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ رماح النصر مشقوں میں جی سی سی، امریکہ، برطانیہ، پاکستان، یونان اور اردن کے فوجی شریک ہورہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More