ترکیہ میں حالیہ انتخابات کے دوران ریکارڈ 90فیصد ٹرن آئوٹ

 

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں حالیہ انتخابات کے دوران ریکارڈ 90فیصد ٹرن آئوٹ رہا ۔
یورپی ممالک میں ہونے والے انتخابات میں شہریوں کی شرکت 65 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ترکیہ کے14 مئی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اٹلی میں ستمبر 2022ء کے عام انتخابات میں 63 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا جبکہ فرانس میں ہونے والے جون 2022ء کے عام انتخابات میں شہریوں کی شرکت کی کم ترین شرح 48 فیصد رپورٹ ہوئی۔
جرمنی میں 26 ستمبر 2021ء کے انتخابات میں 76 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ بلغاریہ میں 40 فیصد، پرتگال میں 57 فیصد اور ہالینڈ میں 50.5 فیصد ووٹرز نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More