ڈالر اورسونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

 

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے تک جاپہنچا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری سونے کی فی تولہ قیمت مزید 600 روپے تک بڑھ گئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More